مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس ضمانت کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن اقبال کے بھائی نے ضمانت بعدازگرفتاری کیلیے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائرکی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ احسن اقبال کو26دسمبر2019 کوگرفتارکیاگیا،26 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں رکھا گیا، درخواست میں احسن اقبال کو ضمانت پررہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔