ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان سے پاکستان پر راکٹ حملے کی تصدیق کردی،ترجمان کا کہنا ہے کہ آج سرحد پار سے 2 راکٹ پاکستانی علاقے میں پھینکے گئے ،راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سرحد پار افغانستان سے آج پاکستان میں راکٹ فائرکیے گئے تھے جس کی ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج سرحد پار سے 2 راکٹ پاکستانی علاقے میں پھینکے گئے،راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ راکٹ حملوں کے بعد طور خم گیٹ آمدورفت کیلیے بند کردیا گیا،طور خم گیٹ سکیورٹی وجوہات کی بناپربند کیاگیاہے۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان نے راکٹ حملوں کا معاملہ افغان حکام کیساتھ اٹھایا ہے،ترجمان نے کہا کہ طور خم گیٹ عارضی بنیادوں پر بند کیاگیا ہے جس کو جلد کھول دیا جائے گا۔