شہبازگل آج انتہائی گھبرائے اورپریشان دکھائی دے رہے تھے۔فائل فوٹو
شہبازگل آج انتہائی گھبرائے اورپریشان دکھائی دے رہے تھے۔فائل فوٹو

چینی بحران پر155ارب روپے جہانگیر ترین کے اکاؤنٹ میں گئے۔ن لیگ

مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ نئےپاکستان میں کفن سیٹ پچیس سو پچاس روپےاور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بارہ سوروپےمیں ملے گا،عمران خان نےچوری نہیں کی تو فارن فنڈنگ میں تلاشی دیں،چینی بحران پر155 ارب روپے جہانگیر ترین کے اکاؤنٹ میں گئے

انہوں نے کاہکہ مراد سعید اورفردوس عاشق نےعوامی مسائل سےتوجہ ہٹانےاورآٹا ،چینی اورٹرانسپرنسی کا ایشو دبانے کی کوشش کی،حکومت آج بھی کنٹینر پر کھڑی ہے،شہبازشریف نے عیاشی کےلیے نہیں عوام خدمت کےلئے ہیلی کاپٹر استعمال کیے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر عطاءاللہ تارڑ،خلیل طاہر سندھو اور کنول لیاقت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعظمیٰ زاہد بخاری نے کہا حکومتی ترجمانوں کی طرف سے مسائل سےتوجہ ہٹانے کےلیے پروپیگنڈے کیےجارہے ہیں،حکومت کنٹینر پرنہیں آپ کی زبان میں ہی جواب دیاجائےگا،عوامی مفاداورسیلاب میں شہباز شریف طیارے استعمال کرتے رہے۔

عظمیٰ بخاری نےکہا کہ حکومتی ترجمان پہلے بتائیں پچپن روپے والے ہیلی کاپٹر کا حساب دیں جس میں کتے بھی جاتے ہیں ،عمران خان نے عمرہ ادائیگی کے بعد خالی طیارہ واپس بھیجا تو اس میں بشری بی بی واپس آئیں،حکومتی لوگوں کے چار سو دوروں پر ساٹھ کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

انہوں نےکہاکہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت کے کیسزعدالت میں گئے تو وہاں منہ کی کھانی پڑی،سرکاری فنڈز کے استعمال پرالزام لگایاکرتے تھے،خیالی تنخواہوں اور پروپیگنڈہ پرہم نے سزائیں بھگت لی ہیں،پچھلے مالی سال میں وزیراعظم ہاؤس جو یونیورسٹی بنناتھی اس میں ایک ارب سترہ کروڑ مانگے گئے۔

انہوں نے کاہکہ وزیراعظم ہاؤس کی ستائیس لاکھ روپے میں کاریں فروخت کیں، ان کی اشتہاری مہم پرچونتیس لاکھ روپے کے اشتہارات دیے گئے ،شہبازشریف نے سرکاری خرچ پر بیرونی دورے نہیں کیے جسے پنجاب حکومت تسلیم کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنی گالہ اور زمان پارک میں گرڈ اسٹیشن قائم کیاگیا ،ای ٹی ایم ایز بیرونی دوروں پر خرچ کررہے ہیں، یہ کرپشن بائے پراکسی ہے ،اکرام سہگل کے الیکڑک کی کرپشن میں نام آتا ہے،چینی بحران پرایک سو پچپن ارب روپے چینی جہانگیر ترین کے اکاؤنٹ میں گئے

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کفن سیٹ پچیس سو پچاس روپے اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بارہ سو روپے میں ملے گا،جتنی مرضی کوشش کرلیں اب خاموش نہیں رہیں گے،بیجنگ میں شیخ رشید کو شوگرمافیا نے دھمکیاں دیں وہ چینی پربات نہ کریں انہیں اب تمام باتوں کا جواب دینا ہو گا ۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بنی گالہ کی سڑک پارٹی فنڈز سے بنوائی ہے، الیکشن کمیشن سے اپیل کرتی ہوں پارٹی فنڈز پرنوٹس لیں، پارٹی کے فنڈز سے 28 لاکھ میں سڑک پرکیسے خرچ ہوا؟۔

انہوں نے کہا کہ سلطنت عمرانیہ کو اپنے سوالات کے جوابات دینے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر قانون و آئین کو ملحوظ خاطر رکھ کر فارن فنڈنگ کیس پرنوٹس لیں تاکہ ان کے کچی چٹھے سامنے آئیں گے،کرپشن و احتساب کا نعرہ لگانے والوں کی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے پتہ چل گیا کہ آپ کتنے کرپٹ ہیں۔