ایک لیڈی ہیلتھ ورکر زخمی ہوگئی جسے پشاور منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو
ایک لیڈی ہیلتھ ورکر زخمی ہوگئی جسے پشاور منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو

انسداد پولیو ٹیم پرفائرنگ۔لیڈی ہیلتھ ورکر جاں بحق

صوابی میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی ہیلتھ ورکر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز صوابی کے علاقے پرمولی میرعلی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی تھیں کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی۔

نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے لیڈی ہیلتھ ورکر شکیلا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ غنچہ نامی لیڈی ہیلتھ ورکر زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے بعد پشاورکے اسپتال بھجوادیا گیا۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی پر موجود 2 پولیس اہلکاروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں  کہ انہوں نے جوابی کارروائی کیوں نہیں کی۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کا کہنا ہے کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم بدستور جاری ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا 2019 میں پولیو سے سب زیادہ متاثررہا ہے جہاں 100 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔