نورعالم خان کو پائی پلاﺅ

آپ باپ نہیں میری طرح کمیٹی ممبر ہیں ہم کسی کے نوکر نہیں۔نور عالم اور رانا تنویر میں سخت جملوں کا تبادلہ

               
January 30, 2020 · اہم خبریں, قومی
غیرمنتخب لوگوں کو لگا دیتے ہیں جن کو معاملے کی سمجھ ہی نہیں ہوتی ۔فائل فوٹو

غیرمنتخب لوگوں کو لگا دیتے ہیں جن کو معاملے کی سمجھ ہی نہیں ہوتی ۔فائل فوٹو

پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین رانا تنویر اور نورعالم خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔کمیٹی ارکان اجلاس میں نورعالم خان کو پائی پلاﺅ کا کہتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین رانا تنویر کی زیرصدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں رانا تنویراورنورعالم کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا،چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ میں بات کررہاہوں تونورعالم کیوں بول رہے ہیں؟،نور عالم خان میری اجازت کے بغیر بات کرناشروع کردیتے ہیں۔

اس پر پی ٹی آئی کے نورعالم خان نے کہا کہ آپ باپ نہیں میری طرح کمیٹی ممبر ہیں ہم کسی کے نوکر نہیں ،چیئرمین پی آئی سی نے کہا کہ نورعالم خان چاہیں تو کمیٹی سے واک آﺅٹ کردیں،اس پر کمیٹی ارکان نے کہا کہ نورعالم خان کو پائی پلاﺅ۔