بھارتی جاسوس کی تیسری قونصلر رسائی پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا،فائل فوٹو
بھارتی جاسوس کی تیسری قونصلر رسائی پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا،فائل فوٹو

مشکل گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاکستان

پاکستان نے کورونا وائرس سے متعلق پاور ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دیدی۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کیے ہیں اور ہم اس مشکل گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام اقدامات کریں گے جبکہ ہم چین میں پاکستانیوں کو سہولیات دینے پر بھی چینی حکومت کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق پاور ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے اور وائرس سے متعلق حکومت ہر قسم کے اقدامات کرے گی۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ ارومچی میں میں پھنسے پاکستانیوں کو وہاں سے نکالنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ چین سے ان کی دیکھ بھال کرنے کی درخواست کردی ہے۔

کشمیر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو کا آج 179 واں روز ہے۔ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی کی اندرون و بیرون ملک خصوصی مہم جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے ایسے اشتعال انگیز بیانات دے رہا ہے جبکہ پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔