ہم نے پانامہ لیکس میں بھی ملوث 436 افراد کے احتساب کا مطالبہ کیا تھا۔فائل فوٹو
ہم نے پانامہ لیکس میں بھی ملوث 436 افراد کے احتساب کا مطالبہ کیا تھا۔فائل فوٹو

وزیراعظم کو قبر میں سکون اوردن میں حوریں نظرآتی ہیں۔سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہناہے کہ حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ سکون قبر میں ہے تبدیلی کا جنون قبرمیں سکون پرختم ہوا، اب وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں دن کی روشنی میں حوریں بھی نظرآتی ہیں۔

منصورہ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کاسمیٹک سیاست 18 مہینوں میں بھی نہیں چل رہی، خدارا پرانا پاکستان بحال کیا جائے تاکہ پرانے نرخوں پر چیزیں مل سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری کررونا وائرس سے بھی زیادہ مہلک اور خطرناک ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ ناکام حکومت نے عدلیہ پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ ان ہائوس تبدیلی مذاق ہے پہلے اسٹیٹس کو کو تبدیل کرنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاست میں وہ ہی کرونا وائرس ہے جو سیاست پر قابض ہے، قبضہ مافیا شوگر مافیا گندم مافیا کرپٹ مافیا کورونا اور ڈینگی وائرس ہے،جبکہ آئی جی کی تبدیلی پر سندھ اور وفاق میں مذاق بن گیا ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ حکومت عدلیہ پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کررہی ہےلیکن قوم اور ہم عدلیہ کے ساتھ ہیں، سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ انہیں نئے پاکستان کے بجائے پرانا پاکستان واپس دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ حکومت کو لائے انہیں یقین تھا لیکن معلوم ہوا کہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہےجس وقت اس نظام میں وینٹی لیٹر جدا کیا تو دم توڑ جائیں گے۔