کاشف چوہدری چشتیاں کے حلقہ 241 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔فائل فوٹو
کاشف چوہدری چشتیاں کے حلقہ 241 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔فائل فوٹو

جعلی ڈگری پر لیگی ایم پی اے کونااہل قراردیدیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں لیگی ایم پی اے کاشف چوہدری کو نااہل قراردے دیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری جمع کرانے پرنااہل قرار دیا جاتا ہے۔

عدالت نے اس کیس پرفیصلہ محفوظ کررکھاتھا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ کاشف چوہدری کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔ وہ چشتیاں کے حلقہ 241 سے ایم پی اے بنے تھے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے 241 کاشف محمود چوہدری کی نااہلی کا فیصلہ 5 نومبرکو محفوظ کیا تھا۔

گزشتہ سماعت میں دونوں پارٹیوں کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں الخیریونیورسٹی نے تصدیق کردیا کہ کاشف چوہدری الخیر یونیورسٹی کا کبھی اسٹوڈنٹس نہیں رہا،الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی استدعا کو درست قراردیا تھا۔

کاشف چوہدری نے بی بی اے کی جعلی ڈگری الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی جس پر درخواست گزار عبدالغفار نے کاشف محمود کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کی تھی، وکیل کے مطابق جعلی ڈگری کی بنیاد پر کاشف چوہدری نے 2018 کی الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

بیان حلفی میں 2018 کے الیکشن میں 2013 کی الیکشن میں اپنی نااہلی کا ذکر نہیں کیا اوراصل حقائق چھپائے اور جھوٹا بیان حلفی داخل کیاکاشف چوہدری 62 ون ایف پر پورا نہیں اترتا۔