یہ اسکالر شپ تمام پاکستانی طلبہ کے لیے ہے۔فائل فوٹو
یہ اسکالر شپ تمام پاکستانی طلبہ کے لیے ہے۔فائل فوٹو

حکومت کا چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کیلیے حکومت نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہو اجس دوران مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں مہنگائی کو روکنے کے اقدامات پرعمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس دوران اتحادیوں کے مطالبات پورے کرنے کی حکمت عملی بھی زیرغورآئی ۔

حکومت نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت پرقابو پانے کیلیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے اور چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ وفاقی سطح پر تین لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، کامرس ڈویژن کو معاملے پرای سی سی سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔