چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی پاکستان ترقی کرے ،پاکستان کی بہتری کےلئے خالد مقبول صدیقی کو کابینہ میں واپس آنا چاہئے،خالد مقبول صدیقی سے کابینہ میں واپس آنے سے متعلق زیادہ بات نہیں ہوئی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ساتھ دینے پر خالد مقبول صدیقی کا شکریہ ادا کرتاہوں،سیاسی معاملات پر زیادہ بات نہیں کرسکتا،اصل مقصد پاکستان اور پاکستان کے عوام ہیں،کوشش ہوگی پاکستان ترقی کرے ۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم مل کر کام کرے گی،کوشش ہوگی پاکستان کی ترقی کےلئے کام کریں ،پاکستان کی بہتری کےلئے خالد مقبول صدیقی کو کابینہ میں واپس آنا چاہئے،خالد مقبول صدیقی سے کابینہ میں واپس آنے سے متعلق زیادہ بات نہیں ہوئی۔
ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ سندھ کے شہری علاقوں کا تعلق ہے،بلوچستان کے اہم مسائل پر ایم کیو ایم مل کر آوازاٹھاتی رہے گی.
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا بہادرآباد آنے پر شکریہ اداکرتا ہوں، سندھ کے عوام کےلئے آواز اٹھاتے رہیں گے،ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ثالثی کرنا ہمارا کام نہیں،آئی جی کی تقرری کو سیاسی مسئلہ نہیں بنانا چاہئے۔