الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں آئندہ سماعت پرسیکریٹری لوکل گورنمنٹ کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنرنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت انتخابات میں سنجیدہ نہیں،معاملات ایسے نہیں چلنے دیں گے،الیکشن کمیشن کے احکامات پرجواب دائرکریں،ٹائم لائن کےساتھ جواب دائرکریں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت کیخلاف سخت آرڈرجاری کریں گے،معاملہ ایسے چلاتے رہے توآپ کیلیے ایشوبن جائےگا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے سماعت کی،رکن خیبرپختونخوا نے استفسار کیاکہ ایڈووکیٹ جنرل اورسیکریٹری لوکل گورنمنٹ کہاں ہیں؟،نمائندہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل سپریم کورٹ اورسیکرٹری لاہورمیں ہیں۔
رکن خیبرپختونخوا نے استفسار کیا کہ خیبرپختونخواحکومت ایکٹ نافذنہیں کرسکی،الیکشن کیسے ہوں گے؟،خیبرپختونخواحکومت تاحال حلقہ بندیوں کے رولزبھی نہیں بناسکی،رکن خیبرپختونخوا نے کہاکہ کتنے عرصے میں نوٹیفکیشن جاری ہوجائےگا؟،پہلے رولزتوبنائیں تاکہ ہم جائزہ لے سکیں۔
چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت انتخابات میں سنجیدہ نہیں،معاملات ایسے نہیں چلنے دیں گے،چیف الیکشن کمشنرنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے احکامات پرجواب دائرکریں،ٹائم لائن کےساتھ جواب دائرکریں، چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت کیخلاف سخت آرڈرجاری کریں گے،معاملہ ایسے چلاتے رہے توآپ کیلیے ایشوبن جائےگا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ سماعت پرسیکریٹری لوکل گورنمنٹ کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،الیکشن کمیشن نے سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی۔