حکومت اورشوگرملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات ناکام ہو گئے،شوگرملزایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتیں کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ گناسستاکروادیں چینی سستی کردیں گے۔
حکومت اورشوگرملزایسوسی ایشن کے مذاکرات ہوئے،حکومت نے شوگرملزمالکان سے چینی کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کردیاجبکہ شوگرملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتیں کم کرنے سے انکار کردیا۔
شوگرملز ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ گنے کا سرکاری نرخ190 روپے فی من ہے جبکہ کسان 250 روپے میں بیچ رہا ہے،گناسستا ہوگا توچینی سستی ہوگی۔
شوگرملزایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ حکومت شوگرملوں کو190 روپے من گنے کی فراہمی یقینی بنائے ،شوگرملزمالکان نے دو ٹوک کہنا ہے کہ گناسستاکروادیں چینی سستی کردیں گے۔