مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں شاہد خاقان عباسی اوراحسن اقبال کی درخواست ضمانت پرنیب سے جواب طلب کرلیاگیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ایل این جی اورنارووال سپورٹس کمپلیکس اسکینڈل میں میں گرفتار لیگی رہنماﺅں شاہدخاقان عباسی اوراحسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔
عدالت نے لیگی رہنماﺅں کی درخواست ضمانت پر نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے10 فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے اسلام آبادہائیکورٹ سے اسدعاکی کی نیب کی جانب جنع کرائے جانے والے جواب کی کاپی ہمیں بھی دی جائے جس پرعدالت نے تحریری حکمنامے میں نیب سے کہاکہ جواب کی ایک کاپی عدالت اورایک کاپی مدعا عیلہان کے وکلا کو فراہم کی جائے۔