مشیر صحت کے طور پر پاکستان کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔فائل فوٹو
مشیر صحت کے طور پر پاکستان کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کروناوائرس کا کوئی کیس نہیں۔معاون خصوصی برائےصحت

وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاہے کہ کروناوائرس کا کوئی بھی کیس پاکستان میں نہیں ،کرونا وائرس سے متعلق حکومت انتظامات کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیتی ہے،آج بھی اسلام آباد ائیرپورٹ پرانتظامات کا جائزہ لیا ۔

معاون خصوصی صحت نے چینی سفیر کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ چین سے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،چین سے آنے والوں میں کوئی مشتبہ مسافر نہیں ملا،چین سے آنے والا کوئی مسافر ایسا نہیں جسے آبزرویشن کی ضرورت ہو، وائرس کے مشتبہ 7لوگوں کے نمونے منفی آنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں سے متعلق ایس او پیز جاری کردیے گئے ہیں،کوئی بھی پاکستانی یا چینی اس وقت تک چین نہیں چھوڑ سکتا جب تک ان کا معائنہ نہ کیاجائے.

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر جو سسٹم لگائے ہوئے تھے ان کا خودجائزہ لیا،کرونا وائرس سے متعلق حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے،وزارت صحت کی ٹیمیں تمام ایئرپورٹس پر جائیں گی۔