پاکستان اورامریکا کے تعلقات پر کچھ کہنا نہیں چاہتے۔ چینی سفیر
ہم اپنے دشمنوں کو اپنے مزموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چینی سفیر

کرونا وائرس۔ مشکل وقت میں حمایت پرپاکستان کے شکر گزار ہیں۔چینی سفیر

پاکستان میں چینی سفیر نے کرونا وائرس سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا وائرس سے 371 افراد ہلاک ہو چکے ہیں لیکن اس وبا میں مبتلا ہونے والے 500 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے صحت ظفر مرزا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی سفیرنے بتایا کہ ملک میں تمام تقریبات کو منسوخ کردیا گیاہے،وائر سے نمٹنے کیلیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں اور دنیا کواپنے اقدامات سے آگاہ بھی کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ اوو نے ہمارے اقدامات کو سراہا ہے، پرامید ہیں کہ اس وبا سے نمٹ لیں گے۔

ان کا کہناتھا کہ ہم پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو خط بھی لکھا ہے ، چین میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد موجود ہے ، مشکلات وقتی ہیں اور تمام پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں،چین میں پاکستانیوں کو اپنا ہم وطن سمجھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آج 12 چینی باشندے پاکستان آئے ہیں ، پاکستان آنے والے 12 چینوں میں چار بزنس مین ہیں ، سفر کیلیے دو ہفتے معائنے میں رکھا جاتاہے۔

ان کا کہناتھا کہ ہم پر امید ہیں کہ اس وبا سے نمٹ لیں گے ،چین میں پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے ،وہاں کے علاوہ چین کے دیگر شہروں سے پاکستانیوں کو واپس بھیجا جائے گا ، چین پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کیلیے اقداما ت کر رہاہے۔