وزیراعظم عمران خان نے افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا جس کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 47 ہوگئی،ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق کابینہ ڈویژن کی لسٹ میں افتخار درانی کا نام موجود نہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ میں 25 وفاقی وزرا، 4 وزراء مملکت شامل ہیں جبکہ5 مشیراور13 معاونین خصوصی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔
افتخار درانی سے وزیراعظم آفس میں موجود آفس بھی واپس لے لیا گیا۔واضح رہے کہ افتخار درانی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا تھے ۔
ادھروزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ افتخار درانی مستعفیٰ ہو چکے ہیں۔