وزیر اعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزرا اور مشیران بھی ہیں۔عمران خان یہ دورہ اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر کررہے ہیں جس میں خطے کی صورتحال، تجارتی معاملات اور پاک ملائیشیا تعلقات میں بہتری کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور مہاتیر محمد میں دوبدو اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی، اس دوران مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے جب کہ وزیر اعظم تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔