پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں کل (بدھ)5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا،یوم یکجہتی کشمیر پرملک بھر میں عام تعطیل ہو گی،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
اس دن کی مناسبت سے آزاد کشمیراورپاکستان کے مختلف شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ملک کی دینی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے، جلوس او ریلیاں نکالی جائیں گی، سیمینارز منعقد ہوں گے اورانسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔
کشمیری شہدا کی یاد میں ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔یوم یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔
سول سیکریٹری پنجاب سمیت وفاقی، صوبائی، ذیلی، خود مختار، مقامی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے ادارے، عدالت عظمی، عدالت عالیہ اورماتحت عدالتیں، بینک،مالیاتی ادارے اورکاروباری مراکز بند رہیں گے۔