وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان ریلی کی صورت میں اقوام متحدہ دفترکے پہنچ گئیں ،معاون خصوصی نے مسئلہ کشمیر سے متعلق قراردادیں اقوام متحدہ کے نمائندے کو پیش کیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی دالحکومت اسلام آبادمیںیوم کشمیرپر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلی نکالی گئی،فردوس عاشق اعوان قراردادجمع کرانے اقوام متحدہ کے دفترپہنچ گئیں ،خواتین ارکان پارلیمنٹ اوربچے بھی معاون خصوسی اطلاعات کے ہمراہ ہیں ،معاون خصوصی نے قراردادیں اقوام متحدہ کے نمائندے جولین ہارنرکو پیش کردیں۔
یادداشت میں کہاگیا ہے کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کے ایجنڈے پردیرینہ حل طلب مسئلہ ہے ،مسئلہ کشمیر کاپرامن حل اقوام متحدہ کی بنیادی ذمے داری ہے ،کشمیری مسئلہ کشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد چاہتے ہیں ،اقوام متحدہ مسئلہ کشمیربارے اپنی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنائے۔