پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مطالبہ کیا ہے کہ مریم نوازکو انسانی ہمدردی پر نواز شریف کے پاس لندن آنے کی اجازت دی جائے۔
ے مطابق محمد شہبازشریف نے محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا کہ نوازشریف کی صحت بدستور تشویشناک اورغیرمستحکم ہے، ان کے علاج کے لیے ضروری عمل میں دو مرتبہ تبدیلی کرنا پڑی کیونکہ ان کی صاحبزادی مریم کو پاکستان سے آنے کی اجازت نہیں دی گئی جو ایسے وقت میں اپنے والد کے پاس ہونا چاہتی ہیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت کی صورتحال نازک ہے، شریک حیات کھودینے کے شدید غم نے ان کی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کئے، اپنی زندگی کے اس مشکل ترین وقت میں مریم نوازان کے لیے ڈھارس بنیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ انتہائی افسوسناک ہے کہ انہیں اپنے والد کی دیکھ بھال کے لئے آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، مریم کے نواز شریف کے پاس نہ ہونے کی بنائ پرماہرامراض قلب کو دو بار ’کارڈیک کیتھیٹرائزیشن‘ کا طے شدہ عمل تبدیل کرنا پڑا۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ جتنا وقت گزررہا ہے اتنا ہی طبی عمل کے لیے گنجائش کم ہورہی ہے، میاں صاحب کی صحت کی تشویشناک حالت کے پیش نظر مریم نوازکو انسانی ہمدردی کی بنیاد پراپنے والد کے پاس آنے کی اجازت دی جائے۔