کرونا وائرس سے بچاو کے اقدامات کرتے ہوئے پاکستان نے چین سے آنے اور چین جانے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے عوام کے وسیع تر مفاد میں چین سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچائو کیلیے چین سے آنے اورجانے والی تمام پروازوں کو معطل کردیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاوَکےلیے مربوط اورموثراقدامات کویقینی بنایاجا رہاہے۔
یاد رہے چین میں پھیلے خطرناک ترین کرونا وائرس سے اب تک چار سو نوے افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ چین سے باہر بھی دوہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے ایک کا تعلق فلپائن جبکہ دوسرے کا ہانگ کانگ سے ہے ۔
ان دونوں نے ووہان کا سفرکیاتھا۔حکام نے بتایا ہے کہ کل مزید 3ہزار887افرادمیں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد کل تعداد24ہزار324 تک پہنچ گئی ہے۔
چین کے علاوہ دنیا کے تقریبا ستائیس ممالک تک یہ وائرس پھیل چکا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے اس موذی مرض کے سبب عالمی سطح پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔جس کے بعد کئی ملکوں نے چین کیلئے اپنی پروازیں روک دی ہیں جبکہ اپنے شہریوں کو وہاں سے نکال لیا ہے۔