وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہاہے کہ ثالثی کبھی کشمیریوں کے حق میں نہیں ہوسکتی،امریکا کی ثالثی ہمارے فائدے میں نہیں ہوگی،مسئلہ کشمیرپرامریکی ثالثی کے خطرناک نتائج ہوں گے،امریکا کی ثالثی نے فلسطین کے ساتھ جو کیا اس کو سب نے دیکھا ہے ۔
وم کشمیر پر مظفرآباد آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوا،وزیراعظم عمران خان نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور علی امین گنڈاپوربھی شریک ہوئے،خصوصی اجلاس میں پاکستان اور آزادکشمیر کے ترانے بجائے گئے ،خصوسی اجلاس میں شہداور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلیے دعاکی گئی۔
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کادن تاریخی اہمیت کاحامل ہے،پاکستان کاہرشہری کشمیریوں سے یکجہتی کااظہارکررہاہے،پاکستان مشکلات کے باوجود کشمیرکے ساتھ کھڑا ہے،کشمیری خود کو اکیلا نہ سمجھیں۔
راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین بھی موجود ہیں،کشمیریوں کوپاکستانی حکومت اورعوام سے بہت امیدیں ہیں،تقسیم درتقسیم ہوگئی اب اس مسئلے سے باہر نکلیں۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے پاکستان کو کیا مشکلات درپیش ہیں ، قائداعظم نے تقسیم برصغیرسے پہلے ہی کہہ دیاتھا کانگریس مسلمانوں کو دھوکا دے گی۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہمیں جارحانہ پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے،پاکستان میں قومی اتفاق رائے پیدا کریں اور قوم کو متحد کریں۔
انہوں نے کہاکہ امریکا کی ثالثی ہمارے فائدے میں نہیں ہوگی،امریکا کی ثالثی نے فلسطین کے ساتھ جو کیا اس کو سب نے دیکھا ہے ،ہمیں اپنی مسلم کانفرنس کے قیام پر فخر ہے،کبھی مجھ سے کوئی ناراض ہو جاتا ہے تو کبھی کوئی،میں کسی سے ناراض نہیں رہ سکتا۔
وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اورپاکستان کاایجنڈا کبھی نہیں گرنے دیں گے ،پہلے ہم سینے پرگولی کھائیں گے پھرپاکستان کی طرف گولی بڑھے گی،انشااللہ پاکستان ترقی کرے گا اور مضبوط ہوگا۔