وزیراعظم عمران خان نے راجہ فاروق حیدرکے مفاہمت سے متعلق اشعارکا جواب بھی شاعری میں دیا،عمران خان نے شاید پہلی بارہی اپنے خطاب میں کوئی شعرپڑھا ہو۔
مفاہمت نہ سکھا جبرناروا سے مجھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں سربکف ہوں لڑادے کسی بلا سے مجھے
وزیراعظم آزاد کشمیر کی ایک بات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں لیکن گھر میں چوری کرنے والوں سے دوستی نہیں کرسکتا، جنہوں نے ملک لوٹا، ان سے مفاہمت کرنے کا نہ کہیں، امریکا میں کرپشن کرنے والوں کو 30،30 سال جیل میں ڈالا گیا، چین میں بھی کرپٹ عناصر کو سزا دی گئی۔
آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایک جمہوریت پسندانسان ہیں اور وہ اس لیے جمہوری ہیں کیونکہ دنیا بھر میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جمہوریت کی جتنی بھی بری شکل ہووہ بہرحال باقیوں سے بہتر نظام ہے۔جہاں جہاں جمہوریت اور میرٹ ہے وہاں خوشحالی ہے۔
انہوں نے کہا اگر آج ہم دنیا کے سب سے زیادہ خوشحال اورغریب ملکوں کا جائزہ لیا جائے تو یہ نتیجہ نہیں نکلے گاکہ وہاں وسائل ہیں تووہ اس لیے امیر ہے، بلکہ خوشحالی کی وجہ میرٹ ہے۔