عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے پاکستانی بینکوں پر رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ پاکستانی بینکوں کا آوٹ لک مستحکم ہے ۔
تفصیلات کے مطابق موڈیزنے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستانی بینکوں کا آوٹ لک آئندہ 18 ماہ تک مستحکم رہے گا، پاکستانی بینکوں کی ڈپازٹس اورلکوڈیٹی کی صورتحال بھی بہتر ہے ۔
بینکوں نے بڑی مقدار میں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کررکھی ہے،پاکستانی بینکوں میں آپریٹنگ کنڈیشنز بہترہو رہی ہیں ۔ پاکستانی بینکوں میں موجود سرمائے کی صورتحال بہترہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos