ہفتہ کے روز سے اتحادیوں سے مذاکرات شروع ہو جائیں گے۔فائل فوٹو
ہفتہ کے روز سے اتحادیوں سے مذاکرات شروع ہو جائیں گے۔فائل فوٹو

نئی کمیٹیوں کا قیام وزیراعظم کا فیصلہ ہے۔پرویز خٹک

وزیر دفاع اورحکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں میں جہانگیرترین کو شامل کرنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کے سربراہ پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی کمیٹیوں کا قیام وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ ہے،آج ہم نے اتحادیوں سے مذاکرات کا لائحہ عمل طے کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہفتہ کے روز سے اتحادیوں سے مذاکرات شروع ہو جائیں گے، مذاکرات میں پہلے سے طے شدہ طریقے کار پر بات ہوگی،ہماری کوشش ہوگی معاملات ہفتے 10 دن میں طے ہوجائیں۔

ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ کیاجہانگیر ترین کو دوبارہ کمیٹیوں میں شامل کیا جائے گا؟ اس سوال کے جواب میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ تووزیراعظم عمران خان نے کرنا ہے،جہانگیرترین خودبھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے،جوبات چیت میں اور جہانگیر ترین کر رہے تھے اسی کوآگے بڑھائیں گے۔