آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی جس میں ملکی سلامتی اور سرحدوں کی صورتحال پرغورکیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سلامتی اور سرحدوں کی صورتحال پر غور کیا گیا، اس کے علاوہ کورکمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے آپریشن ردالفساد کا بھی جائزہ لیا۔
CCC. Geo strat envmt, spec focus on IS, situation on borders reviewed. Provocative statements of Indian ldrship are irresponsible rhetoric with implications for region. Pak Armed Forces fully prepared to thwart any misadventure, whatever the cost.(1/2) pic.twitter.com/OGx4ZJXHel
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 6, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی ظلم و جبر کا بہادری سے سامنا کرنے پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہدکامیاب ہوگی، بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نہیں دباسکتا اور قابض بھارتی فوج کشمیریوں کو حق خودارادیت سے نہیں روک سکتی، کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت لے کررہیں گے۔