شہباز شریف والے کیس میں 14 ملزمان پہلے ہی ای سی ایل پر، خاندان کے 5 افراد کیس میں مفرور ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
شہباز شریف والے کیس میں 14 ملزمان پہلے ہی ای سی ایل پر، خاندان کے 5 افراد کیس میں مفرور ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

شیخ رشید نے مہنگائی کو حکومت کیلیے خطرہ قرار دیدیا

وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے اسے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی پرعمران خان سے نالاں ہیں اور حکومت یہ ناراضگی جلد دورکرے گی کیوںکہ ہم نے عوام کو ساتھ لے کرچلنا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارا وزیراعظم سے کوئی مطالبہ نہیں، ہمارے ساتھ عمران خان اورعثمان بزدار ٹھیک چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایم کیو ایم اور ق لیگ سمیت دیگراتحادی بھی موجودہ حکومت کے ساتھ چلیں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکے متعلق وزیر ریلوے نے کہا کہ وہ آسمان سے اتری ہوئی بیٹی نہیں، نوازشریف کے بیٹے اور بیٹی لندن میں موجود ہیں، اس وقت مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

اپنے محکمے سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے ریلوے کے حق میں ہوں گے۔ ریلوے میں کرپشن کم ہوئی ہے اور ہم اس کا خاتمہ کرنا ہے۔