بھارت میں دلہن کی ساڑھی پسند نہ آنے پردولہے والوں نے شادی منسوخ کرتے ہوئے دولہا کو فرار کردیا۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست کرناٹک کے قصبے حسن سے تعلق رکھنےوالا راگھو کمار اور
سنگیتا نامی لڑکی گزشتہ ایک سال سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اوردونوں شادی کرنا چاہتے تھے اِسی سلسلے میں دونوں نے اپنے گھر والوں کو راضی کیا جس کے بعد دونوں کی شادی ہو رہی تھی۔
بھارتی میڈیا کےمطابق شادی سے ایک روز قبل ہونے والی تقریب میں دلہن نے جو ساڑھی پہنی تھی وہ دولہے کے گھر والوں کوغیر معیاری لگی اوران کو پسند نہیں آئی جس پرانہوں نے دلہن کے والدین سے رسم کے دوران ساڑھی تبدیل کروانے کا مطالبہ کیا۔لڑکی کی طرف سے دولہے والوں کی ساڑھی تبدیل کروانے کی بات ماننے سے انکار کردیا جس پر لڑکے والوں نے شادی منسوخ کردی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس راگھو کمارکو تلاش کررہی ہے اوراس کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ اس کے والدین کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔