پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے
پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے

ڈرامے،تماشے اور جھوٹ سے تبدیلی نہیں آسکتی ۔مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ عوام کو ریلیف دینا ہے توجہانگیرترین اورخسروبختیارکی ملزکی کتنی چینی برآمدہوئی، تلاشی لیں،24 گھنٹے گزر گئے لیکن جہانگیرترین اور خسرو بختیارکی ملزکی تلاشی نہیں لی گئی،آٹا،چینی بحرا ن ختم اور قیمت کرنے کیلیے جہانگیر ترین اورخسرو بختیارکو تلاشی دیناپڑے گی۔

ترجمان مسلم لیگ نے کہا کہ عمران صاحب !آپ استعفیٰ دے کر ہی قوم کو ریلیف دے سکتے ہیں ،قوم کو ریلیف اب آپ کے گھر جانے سے ہی ملتا ہے ۔مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ عمران صاحب!چینی،آٹاچور مافیا کو ساتھ بٹھاکر آپ صرف عوام کی جیب کاٹ رہے ہیں ،ڈرامے ،تماشے اور جھوٹ سے تبدیلی نہیں صرف تباہی آسکتی ہے جوآپ لے آئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب!ملک چلاناجھوٹوں،نااہلوں،نالائقوں اورچوروں کے بس کی بات نہیں ،عمران صاحب !16 ماہ میں ثابت ہو گیا آپ کے پاس ملک چلانے کی قابلیت ہے اورنہ ہی صلاحیت۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ 16 ماہ کا حساب دیاجائے جہانگیرترین اور خسروبختیار کی ملز کو کتنا نفع پہنچا ملک کا کتنا نقصان ہوا،نااہل ،نالائق اورکرپٹ ٹولے سے ملک مہنگااورغریب ترین ہوگیا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان کو اپنی ذات اورتکبر سے بالاتر ہو کرعوام کا سوچنا اورگھرجانا ہو گا کیونکہ قوم کو ریلیف اب ان کے گھر جانے سے ہی مل سکتا ہے۔