نوٹوں پرایکسپائری ڈیٹ لکھنے کی تجویز
کرپشن سے نمٹنے کیلیے نوٹوں پر کم از کم 5 سال یا10 سال کی ایکسپائری ڈیٹ ڈالی جائے۔
بڑھتی ہوئی کرپشن اورقرضوں نے ملکی معیشت کوتباہ کردیا۔فائل فوٹو
حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلیے نوٹوں پرایکسپائری ڈیٹ لکھنے کی تجویزپرغورشروع کردیا ہے۔تفصیل کے مطابق بڑھتی ہوئی کرپشن نے ملکی معیشت کو جہاں تباہ کیا ہے وہاں پاکستان کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔
حکومت نے اس کا حل نوٹوں پرایکسپائری ڈیٹ لکھنے سے نکالنے کی تجویزپرغورشروع کردیا ہے 50، 100، 500، 1000، 5000 کے نوٹوں پر5 سال کی ایکسپائری ڈٰٹ کی تجویزہے اوراس سلسلہ میں ایک تجویز یہ بھی ہے کہ نوٹوں پرکم از کم 10 سال کی ایکسپائری ڈیٹ ڈالی جائے۔