لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں بدلنے کے ٰخلاف حکم امتناع جاری کردیا۔
لاہورہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد بلال حسن نے اسحاق ڈارکی تبسّم ڈار کی درخواست پرسماعت کی۔
درخواست گزارکی جانب سے کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہائش گاہ کی نیلامی کے خلاف حکم امتناعی جاری کررکھا ہے لیکن حکومت پنجاب نے گھرکوغیر قانونی طورپر پناہ گاہ میں تبدیل کیا، پنجاب حکومت کا خلاف آئین اورخلاف قانون اقدام ہے، پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔
درخواست گزارنے کہا کہ حکومت لیگی رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، عدالت حکومت پنجاب کے اقدام کو کالعدم قراردے۔
بعد ازاں عدالت نے اسحاق ڈارکے گھرکو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کیخلاف حکم امتناعی جاری کردیا اور صوبائی حکومت سے 10 روز میں جواب طلب کرلیا۔