سات اگست تک نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیےجائیں،فائل فوٹو
سات اگست تک نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیےجائیں،فائل فوٹو

سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری۔پی ٹی آئی امیر ترین پارٹی

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 22 کروڑ 53 لاکھ مالیت کے اثاثوں کے ساتھ امیر ترین سیاسی جماعت بن گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 125 سے زائد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے 82 کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔تحریک انصاف نے دستاویزات میں اپنے اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ 53 لاکھ روپے ظاہرکی۔

پارٹی چیئرمین عمران خان نے بیان حلفی بھی دیا کہ ان کی جماعت کو ممنوع ذرائع سے کوئی فنڈنگ نہیں ہوئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ایک سال میں پی ٹی آئی کے اثاثوں میں 9 کروڑ روپے کی کمی ہوئی۔

دوسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین ہے جس کے اثاثوں کی مالیت 16 کروڑ ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی 70 لاکھ 16 ہزار روپے کی مالک ہے۔

اس کے بعد تیسرا نمبر مسلم لیگ ن کا ہے جس کے اثاثوں کی مالیت آٹھ کروڑ17 لاکھ روپے ہے۔ایک سال میں ن لیگ کو ایک کروڑ55 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی جبکہ 20 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے۔

ق لیگ کے پاس 4 کروڑ 99 لاکھ روپے مالیت جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے پاس 4 کروڑ19 لاکھ کے اثاثے ہیں۔

اسی طرح شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ صرف اڑھائی لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہے۔بلوچستان عوامی  پارٹی دو لاکھ، 31 ہزار روپے کے اثاثوں کے ساتھ سب سے غریب ترین جماعت ہے۔

دستاویزات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے پاس چارکروڑ19 لاکھ جبکہ جماعت اسلامی کے پاس 90 لاکھ 18 ہزار روپے اورق لیگ کے پاس 4 کروڑ 99 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 125 سے زائد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے صرف 82 سیاسی جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔