عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے ہرحد تک جائیں گے۔وزیراعظم
حکومت عوام کی تکالیف پرخا موش تماشی نہیں بن سکتی۔
عمران خان نے حکومت میں آتے ہی سادگی اپنانے اورکم سے کم پروٹوکول رکھنے کا اعلان کیا تھا۔فائل فوٹو
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت ہرحد تک جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں حکومتی ترجمان اورپارٹی کے سینیئررہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال اورمہنگائی سے متعلق معاشی ٹیم کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد وشمارپرغورکیا۔اس موقع پرملک میں مہنگائی پرقابو پانے کے لیے اقدامات اورتجاویزپرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کے عوام خصوصاً غریب اورتنخواہ دارطبقہ ہے، حکومت عوام کی تکالیف پرخا موش تماشی نہیں بن سکتی، عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت ہرحد تک جائے گی۔