شہباز شریف مارچ میں واپس آجائیں گے۔ رانا ثنا اللہ
موجودہ صورتحال کا واحد حل ہے کہ عوام سے رجوع کیا جائے،گفتگو
February 10, 2020 · قومی
پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک جاری رکھے گی۔فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف مارچ کے پہلے ہفتے تک واپس آجائیں گے اور واپس آکر پارٹی کی بھرپور طریقے سے قیادت کریں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کا واحد حل ہے کہ عوام سے رجوع کیا جائے،ان حالات میں ضروری ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن کیے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی خاموشی کو ہرگزکمزوری نہ سمجھا جائے، آنے والے دنوں میں اپوزیشن مشترکہ طورپرکہے گی مڈٹرم الیکشن ضروری ہیں۔
رانا ثنااللہ نے حکومت کی معاشی پالیسی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں موجودہ حکومت معیشت سنبھال رہی ہے ملک نہیں چل سکتا۔