بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیز فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، ایک طرف پاکستان میں کبڈی کا ورلڈ کپ جاری ہے جس میں بھارت کی ٹیم بھی شریک ہے تو دوسری طرف روایتی حریف اپنے ہتھکنڈوں پراترآیا ہے۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی 24 گھنٹےمیں ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ سے دو خواتین، دو بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں لے جایا گیا، بھارت کی طرف سے جندروٹ اورنکیال سیکٹر میں مارٹرگولے فائر کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سویلین آبادی کو بھارت کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے بعد پاک فوج نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارتی چوکیوں کو نقصان پہنچا، جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی جہنم واصل جبکہ ایک میجر سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔