آئی ایم ایف کے ساتھ مذکرات چل رہے ہیں۔فائل فوٹو
آئی ایم ایف کے ساتھ مذکرات چل رہے ہیں۔فائل فوٹو

شبر زیدی کا متبادل مشورے سے تلاش کریں گے۔عبدالحفیظ شیخ

مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حیئرمین ایف بی آر شبر زیدی لمبی چھٹیوں پر ہیں،ان کی طبعیت انتہائی ناساز ہے،شبرزیدی میرے فیورٹ ہیں اوراگر کسی نئے چیئرمین ایف بی آرکی ضرورت ہوئی تو شبرزیدی کی

نجی ٹی وی کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں عوام کے لیے اشیائے خورونوش کے ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دی گئی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے حوالے سے بھی بات کی۔

ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ شبرزیدی میرے پسندیدہ شخص ہیں، ان کی طبیعت بہت خراب ہے اور وہ لمبی چھٹیوں پر ہیں، ان کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرکریں گے۔

مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ اگر شبر زیدی کی طبیعت بہتر نہ ہوئی تو ان کا متبادل دیکھیں گے، ایف بی آرکا نیا چیئرمین تلاش کیا تو شبر زیدی کی مشاورت سے کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذکرات چل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبرزیدی نے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی تاہم انہوں نے تاحال تحریری طورپراستعفی نہیں دیا۔