پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید
پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید

بلاول کوآئندہ غیر مہذب گفتگو نہیں کرنے دوں گا۔مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ آئندہ اگر پارلیمنٹ میں فرزند زرداری (بلاول بھٹو زرداری) نے غیر مہذب گفتگو کی تو انہیں بات نہیں کرنے دوں گا۔

قومی اسمبلی میں مہنگائی پر بحث کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم اور حکومت پر تنقید کے جواب میں وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا کہ میرا اپنے لیڈرکے ساتھ وہی رشتہ ہے جو رانا ثنااللہ کا کا مریم نواز سے اورقادر پٹیل کا آصف زرداری سے ہے۔

مراد سعید نے کہاکہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی والے آج ساتھ بیٹھے ہیں لیکن ماضی میں یہی ایک دوسرے کو چور چور کہتے رہے، پاکستان گرے لسٹ میں پی ٹی آئی نہیں ان کے دور میں آیا تھا، ہم نے حکومت سنبھالی تو 24 ہزار ارب کا قرضہ تھا، ملک گروی رکھا ہوا تھا

انہوں نے کہاکہ  ہم معیشت کو مشکل حالت سے نکال کراستحکام کی طرف لائے، ماضی میں سرمایہ کاری ختم ہوئی تھی آج سرمایہ کار پاکستان واپس آرہے ہیں۔ ہم اپوزیشن کے لیے گئے قرضے واپس کررہے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ ہم آج معیشت بات کرنا چاہتے تھے مگر خواجہ آصف کے بعد حادثاتی چیئرمین نے غلیظ زبان استعمال کی، سب سے زیادہ کرپشن سندھ میں ہے، ان کا یہ حال ہے کہ سندھ میں گوداموں سے گندم اور اسپتالوں سےادویات غائب ہے، سندھ اورلاڑکانہ کو آوارہ کتوں کے رحم وکرم پرچھوڑدیا گیا۔

مراد سعید نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دور میں مہنگائی کی شرح 24 فیصد تھی، موجودہ دور میں 14 فیصد ہے۔ پنجاب کی ابادی سب سے زیادہ ہے لیکن تناسب کے اعتبار سے اسکولوں سے باہر سب سے زیادہ بچے سندھ میں ہیں ۔ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے کہ ہم سے آٹے کا پوچھتے ہیں۔ احتساب ہو تو بلاول کو اپنی آکسفورڈ کی فیس بھی واپس کرنا پڑے گی۔

بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ ہم ان کی سنتے رہے کہ یہ بھی سنیں گے لیکن یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ بھاگ جائیں گے، حادثاتی چیئرمین ہمیں کیا جمہوریت سکھائیں گے، پرچی لہرا کر سیاست میں آتے ہیں اور ہمارے قائد پر تنقید کرتے ہیں، ہم یہاں محنت کرکے آئے ہیں کسی پرچی پر نہیں آئے

ان کاکہناتھاکہ آئندہ اگرفرزند زرداری نے ایسی گفتگو کی تو بات نہیں کرنے دوں گا، جانشین زرداری کو وہی جواب دیں گے جس کے وہ مستحق ہیں۔