قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی عمرایوب کی جانب سے مسٹر10 پرسنٹ کے ذکر میں ہنگامہ آرائی ہو گئی، پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے ان کا گھیراﺅکرلیا،پی پی اور حکومتی ارکان کے درمیان ہاتھ پائی بھی ہوئی،پیپلزپارٹی کے ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھاکہ وفاقی وزیرعمرایوب نے مسٹر10 پرسنٹ کا ذکر چھیڑ دیا جس پر پیپلزپارٹی کے ارکان نے احتجاج شروع کردیا اوران کا گھیراﺅ کرلیا اس پر وفاقی وزرانے عمرایوب کے اردگرد حصار بنا لیا.
اپوزیشن ارکان کی جانب سے شور شرابہ کیاگیا اورایوب ڈکٹیٹرایوب ڈکٹیٹرکے نعرے لگائے اورایجنڈے کی کاپیاںپھاڑ دیں۔
پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ نے عمر ایوب کے ڈائس پرہاتھ بھی مارتے ہوئے کہا کہ ذاتیات پر نہ آوَ،وفاقی وزرا کی جانب سے روکنے پرآغا رفیع اللہ نے دیگر وزرا کو بھی دھکے مارے،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشترکہ اجلاس کیسے چلاوَ گے؟،مشترکہ اجلاس چلا کر دکھاوَ۔