نیب نے احسن اقبال کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی

نیب نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری جواب اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔

               
February 12, 2020 · قومی
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

قومی احتساب بیورو(نیب)نے نارووال سپورٹس سٹی کیس میں لیگی رہنما احسن اقبال کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی۔

قومی احتساب بیورو(نیب) نے احسن اقبال کی درخواست قابل سماعت ہونے پراعتراض اٹھادیا،نیب نے احسن اقبال کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کردی۔

نیب نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری جواب اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرا دیا،جواب میں کہاگیا ہے کہ احسن اقبال کی بدنیتی کی وجہ سے منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا،احسن اقبال کی وجہ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔