قومی احتساب بیورو(نیب)نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کیاہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدراور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کی درخواست تیارکرلی ہے،پراسیکیوٹرجنرل کی حتمی منظوری کے بعد چند روز میں درخواست دائرکی جائے گی کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے آصف زرداری کو عدالتی فیصلے نظراندازکرکے ضمانت دی۔