وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی۔فائل فوٹو
وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی۔فائل فوٹو

خالد مقبول صدیقی نے استعفی واپس نہیں لیا

حکومت ایم کیوایم کو منانے میں کامیاب ہوگئی، یہ پیشرفت وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کی ملاقات کے دوران ہوئی۔

ملاقات سندھ میں ترقیاتی کاموں سے متعلق ہونے والے ایک اجلاس کے دوران ہوئی،خلاد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران وزیراعظم نے خالد مقبول صدیقی کو خوش آمدید کہا۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہناہے کہ خالد مقبول صدیقی نے اپنا استعفی واپس نہیں لیا،میڈیا پرچلنے والی خبریں درست نہیں،ملاقات معاہدوں پرعمل درآمد کے حوالے سے ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا بھی جس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی شریک ہوئے۔ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ سندھ کے لیے فنڈزکی فراہمی سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔

یاد رہے کہ ایم کیوایم نے وزارتوں اور ترقیاتی کاموں سے متعلق وعدے پورے نہ کرنے پرحکومت سے ناراضگی کااظہارکیاتھااور خالد مقبول صدیقی نے ہی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔