30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ذوالفقار احمد خان نے تحریر کیا۔فائل فوٹو
30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ذوالفقار احمد خان نے تحریر کیا۔فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے کور کمانڈر حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا

سندھ ہائیکورٹ نے کور کمانڈر حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 9 ملزمان کی سزائے مو ت کو برقرار رکھا ہے جبکہ دو افراد کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 2006 میں کورکمانڈرکراچی احسن سلیم حیات کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوئے تھے ،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 11 ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی ، ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیل سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھی جس کا فیصلہ آج سنا دیا گیاہے ۔

عدالت نے 9 ملزمان کی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے جبکہ 2 کو بری کردیا ہے جن میں یعقوب سعید خان اور نجیب اللہ شامل ہیں ۔ سزائے موت کی سزا پانے والوں میں عطاالرحمان ، شہزاد باجوہ ، دانش امام ،عزیزاحمد ، شہزاد مختار، راﺅ خالد ، شعیب صدیقی ،خالد اور خرم سیف اللہ شامل ہیں۔