پشاور میں بیوی نے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
میرا شوہر بچیوں کے ساتھ بد فعلی کرتا تھا اس لیے قتل کیا۔بیوی کابیان
February 14, 2020 · قومی
مقتول وحید گل کراچی پولیس کے شعبہ سی آئی اے میں تعینات اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں ڈیوٹی کرتا تھا۔فائل فوٹو
پشاور میں بیوی نے بیٹیوں سے زیادتی کے الزام میں شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پشاورپولیس کے مطابق سوڑیزئی کے علاقے میں بیوی نے شوہرکوقتل کردیا، 40 سالہ محمد خان کو اس کی بیوی نے رات کو سوتے وقت فائرنگ کرکے قتل کیا۔ بیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا شوہر بچیوں کے ساتھ بد فعلی کیا کرتا تھا اس لیے اس کو قتل کیا۔
ایس پی صدر سرکل عبدالاسلام خالد نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، مرد کو خاتون نے عزت کے نام پرقتل کیا۔