طے شیڈول کے باعث مولانا فضل الرحمٰن آج پیپلزپارٹی کے جلسے میں شریک نہیں ہو سکے۔فائل فوٹو
طے شیڈول کے باعث مولانا فضل الرحمٰن آج پیپلزپارٹی کے جلسے میں شریک نہیں ہو سکے۔فائل فوٹو

وزیراعظم کی بہت شرمناک داستانیں ہیں۔عبدالغفورحیدری

جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی بہت شرمناک داستانیں ہیں، انہوں نے کہا اگر عمران خان آرٹیکل باسٹھ پر پورا اتر یں تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔عمران بارے اس بیان پر سینیٹ میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے مولانا فضل الرحمن پرآرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے تاہم اگر وزیراعظم خود آرٹیکل 62 پر پورا اتریں تو میں استعفی دے دوں گا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق عبدالغفور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو گرفتارکیا جائے، اگر وزیراعظم یا حکومت یہ بات کرتی ہے تو اس میں رکاوٹ کیا ہے؟ اس طرح کی زبان اختیار کرکے یہ کیا ملک کی خدمت کریں گے؟

جے یو آئی (ف) رہنمانے کہا کہ وزیراعظم جعلی الیکشن کے نتیجے میں برسراقتدار آئے تھے۔ان کا مزید کہناتھاکہ سابق صدر پرویز مشرف نے ہم پر بغاوت کے مقدمے بنائے، آج ہم کہاں اور پرویز مشرف کہاں ہے؟

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ایک مرتبہ یہ مولانا فضل الرحمن کوگرفتارکرنے کا تجربہ کرکے تو دیکھیں، وزیراعظم کی بہت شرمناک داستانیں ہیں۔عبدالغفور حیدری کے وزیراعظم  کےبارے میں الفاظ پر حکومتی اراکین نے احتجاج شروع کردیا۔