ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان سے تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کر دیا ہے اورکہا ہے کہ ترک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھاناچاہتی ہیں، پاکستان سرمایہ کاری کیلیے آسانیاں پیداکررہاہے، ترکی نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیاہے، فلمسازی کے شعبہ میں بھی پاکستان سے تعاون کریں گے۔
رک صدر رجب طیب اردوان نے بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ہر ممکن مدد کیلیے تیار ہیں، پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتاہوں ، ترکی نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے اور پاکستان سے تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر تک لے جائیں گے،پاکستان آ کر بے حد خوشی ہوئی ہے، پاکستان کے ساتھ مختلف سطح پر تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی سمیت دیگرامورپرتعلقات کو آگے بڑھا رہے ہیں، دونوں ممالک کی اعلیٰ تذویراتی تعاون کونسل کا اجلاس آج ہو گا ،مضبوط سیاسی اورتجارتی روابط کا دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا، سرمایہ کاری کی کوئی قومیت نہیں ہوتی ۔
انہوں نے کہا کہ معاشی اور تجارتی حملوں کے باوجود ترکی استحکام کی جانب گامزن ہے ، سیاحت میں 35بلین ڈالرز تک اپنا ریونیو بڑھایا ہے ،ترکش ایئرلائنزکو 136 ممالک تک رسائی ہے ، ترکی کو بھی معاشی مشکلات کاسامنا تھا، تمام ترمشکلات کےباوجود ترقی کاسفر جاری ہے، ترک حکومت کے اقدامات سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، عز م وہمت سے مشکلات پرقابو پایا۔
ان کا کہناتھا کہ صدرعارف علوی سےسیرحاصل گفتگو ہوئی،یہ ملاقاتیں اوراجلاس دونوں ممالک کیلئے سودمند ثابت ہوں گے، ترک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھاناچاہتی ہیں،عمران خان کی زیرقیادت بزنس میں آسانی کیلیے اقدامات کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان سرمایہ کاری کیلیے آسانیاں پیداکررہاہے، ترکی نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیاہے، پاکستان ترکی کے تجربات سے فائدہ اٹھائے۔ترک صدر کا کہناتھا کہ ترکی پرسرکاری قرض 72 سے کم کرکے 32 فیصد پرلائے ہیں۔