جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر قومی دفاع کی ملاقات
ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہو گا۔قمرجاوید باجوہ
February 14, 2020 · قومی
آرمی چیف نے خطے میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا ۔فائل فوٹو
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر قومی دفاع نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف اورترک وزیرقومی دفاع کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون مزید بڑھانے پرگفتگو کی گئی۔
اس موقع پرآرمی چیف نے کہاکہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتاہے اورترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہو گا۔