قومی شاہراہ پر باراتیوں سے بھری بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق جھل مگسی میں قومی شاہراہ پر باراتیوں سے بھری بس اورٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوگئے، حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ انتظامیہ کی جانب سے جھل مگسی اسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے,جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
متاثرہ خاندان بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے شادی کے بعد دلہن لے کر واپس اپنے شہر مدیجی آ رہا تھا کہ حادثہ پیش آ گیا۔ جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کا تعلق سندھ کے شہر مدیجی سے ہے۔