ڈمپر اور ہائی ایس میں ٹکر سے7 فراد جاں بحق
راولپنڈی فتح جنگ روڈ پر حادثہ ڈمپر ڈرائیورکی غلط کراسنگ کی وجہ سے پیش آیا.
February 15, 2020 · قومی
حادثے میں زخمی ہونیوالے 9 افراد کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔فائل فوٹو
راولپنڈی فتح جنگ روڈ پر ڈمپر اور ہائی ایس میں ٹکر سے7 فراد جاں بحق اور9 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
راولپنڈی فتح جنگ روڈ پر حادثہ ڈمپر ڈرائیورکی غلط کراسنگ کی وجہ سے پیش آیا، حادثے میں 3 خواتین، ایک بچہ اور2 مرد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص نے ہسپتال جا کر دم توڑا۔
حادثے میں زخمی ہونیوالے 9 افراد کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے فرار ہونیوالے ڈمپر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔