جلسہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کیا جائے گا، جلسے کے بعد پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا
جلسہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کیا جائے گا، جلسے کے بعد پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا

ملک میں موجود ہوں،بھاگنے والا نہیں۔بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی کے سوال ”مریم نواز کی خاموشی اوررہنماﺅں کی بیرون ملک روانگی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے ؟“کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ نہیں!میں سمجھتا ہوں ہر سیاسی جماعت کا اپنا کردار ہوتا ہے،امید رکھتا ہوں یہ کسی ڈیل یا مک مکاکانتیجہ نہیں ہوگایان کا کہناتھا کہ ملک میں موجود ہوں، کہیں بھاگنے والا نہیں،عوام کے مسائل پرآواز اٹھاتا رہوں گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے غیررسمی گفتگوکے دوران صحافی کے سوال ”لندن پلان کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں ؟“کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لندن پلان کا کوئی علم نہیں ،لندن پلان سے متعلق باتیں سازشی باتیں ہیں ،کسی اورکی مرضی سے حکومت یاریاست نہیں چلنا چاہیے،ہم صرف اورصرف جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جمہوری طریقے سے عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ کرواسکتے ہیں ،ہم اس سلیکٹڈکو نہیں مانتے تو کسی اور سلیکٹڈکوبھی نہیں مانیں گے ۔

صحافی کے سوال کیامریم نواز کی خاموشی اوررہنماﺅں کی بیرون ملک روانگی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے ؟“کو جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نہیں!میں سمجھتا ہوں ہر سیاسی جماعت کا اپنا کردار ہوتا ہے،امید رکھتا ہوں یہ کوئی ڈیل یا مک مکاکانتیجہ نہیں ہوگا۔

ان کا کہناتھا کہ ملک میں موجود ہوں، کہیں بھاگنے والا نہیں، عوام کے مسائل پر آواز اٹھاتا رہوں گا۔بلاول بھٹو کامزید کہناتھا کہ مولانافضل الرحمن سے کسی معاہدے کا علم نہیں ،کسی معاہدے کا حصہ تھے اور نہ ہو سکتے ہیں ۔