شگاگو سے تعلق رکھنے والے امریکی سافٹ ویئرانجینئر فاربرجورڈن نے یہودیت سے تائب ہوکرمفتی محمد نعیم کے ہاتھ پراسلام قبول کرلیا۔
جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں امریکا شگاگو سے تعلق رکھنے والے امریکی سافٹ ویئر انجینئر فاربرجورڈن نے یہودیت سے تائب ہوکر مفتی محمد نعیم کے ہاتھ پراسلام قبول کرلیا،مفتی محمد نعیم نے نومسلم کوکلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کرکے اسلامی نام محمد موسی ٰ تجویزکیا۔
اس موقع پرنومسلم کو بنیادی ارکان اسلام کے بارے میں رہنمائی کرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہا یورپ میں اسلام تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن چکا ہے،دنیا کا سکون اور اخروی کامیابی کا راستہ اسلام ہے۔